: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔31اگسٹ(اعتماد نیوز) بھوپال گیس سانحہ کے اہم ملزم اور یونین
کاربائیڈ کمپنی کے سابق صدر انڈرسن کی آج 92سال کی عمر میں موت واقع ہو
گئی۔ 1984میں مدھیہ پردیش کے بھوپال میں گیس کے لیک ہوجانے کی وجہ سے
ہزاروں افراد کی موت واقع ہوگئی۔ چنانچہ انکے افراد خاندان نے اس خبر کی
تصدیق نہیں کی ۔ تاہم فلوریڈا کے مقامی اخبارات کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ
ہی
انکی موت واقع ہوگئی۔ 1984میں جب بھوپال گیس سانحہ پیش آیا تو اسکے
چار دن بعد انڈرسن ہندوستان کو آئے ۔ پولیس کی جانب سے انکی گرفتاری بھی
عمل میں آئی۔ تاہم بعد میں انکو ضمانت مل گئی۔ جسکے بعد وہ ہندوستان چھوڑ
کر چلے گئے۔ اور ائی بار تحقیقات کے دوران عدالت میں بھی حاضر نہ ہوئے۔
ہندوستان کی جانب سے انکی تحقیقات کے لئے کئی کوششیں کی گئیں جو کہ ناکام
ہوکر رہ گئیں۔